تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم بڑھائے جانے کے خلاف ہڑتال کر نے والے ٹرک
آپریٹرز نے اسے واپس لینے یا ٹالنے کی یقین دہانی نہ ملنے کے بعد ہڑتال
واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔آل انڈیا كاکنفیڈریشن آف گڈس ويكل آنرز ایسوسی ایشن نے آج ایک پریس نوٹ میں
بتایا کہ لائف انشورنس ریگولیٹری اور
ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر ٹي ایس وجين
کے ساتھ پیر کو ہونے والی ان کی ملاقات بے نتیجہ رہنے کے بعد غیر معینہ
مدت کے لئے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ سال 2002 سے تھرڈ پارٹی پریمیم 900 فیصد بڑھ چکا ہے اور
اس کے پیش نظر کم از کم یہ ٹیکس سے آزاد ہونا چاہیے تاکہ ٹرک مالکان پر
بوجھ کم ہو۔